تازہ ترین

سعودی فرماںروا عبداللہ بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

ABDULLAH

سعودی عرب کے فرماںروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز 91 برس کی عمر میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات انتقال کر گئے ہیں۔انااللہ وانا الیہ راجعون۔
شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد جامعہ مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی . جس میں شاہی خاندان کے علاوہ بہت سے ممالک کے سربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز 2005 میں اپنے سوتیلے بھائی شاہ فہد بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد سعودی عرب کے حکمران منتخب ہوئے تھے جب کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز مکہ کے گورنر، سعودی اسپیشل گارڈ کے کمانڈر اور وزیر دفاع کے اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔

ٹیگز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Solve : *
10 + 4 =


This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

یہ بھی چیک کریں

Close
Close