تازہ ترین

سعودی عالمی اردو نشریات اور سعودی ریڈیو کا تعارف

Jeddah STODIO

سعودی ریڈیو کی اردو نشریات کا آغاز یکم ذی الحجہ 1369 ہجری مطابق 14 ستمبر 1950م کو حجاج اکرام سے مخاطب کیا گیا ۔ جس وقت نشریات کا دورانیہ 15 منٹ تھا ، نشریات میں اسلامی تعلیمات کا تعارف حج کے آداب اور دھوپ سے بچاؤ کے طریقوں سے حجاج کو آگاہ کیا جاتا تھا ۔
یکم محرم 1370 ہجری مطابق 13 اکتوبر 1950م کو نشریات کا دورانیہ 15 منٹ سے بڑھا کر 30 منٹ کا کردیا گیا ۔
یکم محرم 1371 ہجری مطابق 2 اکتوبر 1951م کو دورانیہ 50 منٹ کردیا گیا ہے ۔
یکم محرم 1376 ہجری مطابق 8 اگست 1957م کو دورانیہ ایک گھنٹہ اور یکم محرم 1400 ہجری مطابق 20 نومبر 1979 ہجری کو نشریات کا دورانیہ 2 گھنٹے کردیا گیا ۔
خلیج جنگ کے دوران اردو نشریات ایف ایم پر نشر کی جانے لگی ۔
یکم محرم 1428 ہجری مطابق 2008م کو نشریات کو دورانیہ بڑھاکر 3 گھنٹے کردیا گیا ۔ ساتھ ہی نشریات کا وقت شام کی بجائے سعودی وقت کے مطابق صبح 8:00 سے دن 11:00 بجے تک کردیا گیا ۔
پھر 16 شوال 1428 ہجری کو نشریات کا وقت دن کے بجائے دوبارہ سہ پہر 3:00 سے شام 6:00 کا کردیا گیا ۔
اور یکم محرم 1435 ہجری سے ریڈیو سعودی عرب ( سعودی ریڈیو ) سے نام تبدیل کرکے سعودی عالمی اردو نشریات رکھ دیا گیا ۔

سعودی ریڈیو کی اردو نشریات کا محور ہمیشہ اسلام کی روشن تصویر کو اجاگر کرنا ہے ۔ مملکت کا دستور قرآن و سنت ہے ۔ مملکت نزول وحی کی سرزمین ہے ۔ مملکت میں مسجدالحرام اور مسجد نبوی شریف ہے ۔ مملکت میں مقدس شہر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہے ۔
اسی سرزمین سے اسلامی دعوت کا بول بالا ہوا ۔ اسی لیے سعودی ریڈیو اور سعودی عالمی اردو نشریات کا نصب العین اسلام کی روشن تصویر پیش کرنا ہے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

  1. بہت ایمان افروز اور روح پرور پروگرام نشر ہوتے ہیں 1986 سے سن رہا ہوں ۔ آپ سے گذارش ہیکہ انعامی معلوماتی سوالات دوبارہ شروع کیئے جائیں اس سے معلومات میں بیش بہا اضافہ ہوتا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Solve : *
17 + 8 =


This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close