تازہ ترین

منٰی بھگڈر میں شہادتوں پر دلی افسوس ہے: شاہ سلمان

SALMAN ABDULAZEEZ

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منیٰ میں بھگڈر کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں حجاج کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمات ہمارا سرمایہ افتخار ہے۔
حج کے موقع پر خدمات سرانجام دینے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی ہائی کمان کے ایک اجلاس کی صدارت کے بعد اپنے خطاب میں خادم الحرمین الشریفین کا کہنا تھا کہ ہم مملکت کی سرحدوں کا دفاع کرنے والوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔ حج سیزن کے دوران لگے بندھے طریقہ کار پر نظرثانی کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کر دی گئی ہے۔
قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے صحافیوں کو بتایا کہ بھگڈر کی جگہ گذشتہ برسوں کی نسبت حاجیوں کی غیر معمولی تعداد جمع ہو گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں اس بات کا تعین ہو سکے گا کہ اتنی بڑی تعداد میں حجاج کیونکہ حادثہ کی جگہ پہنچے۔ منیٰ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Solve : *
4 + 28 =


This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close