تازہ ترین

رمی جمرات کے موقع پر بھگدڑ 717 حاجی شہید 863 زخمی

1436 HAJJ JAMRAT HADSA

مکہ مکرمہ کے نواح میں منیٰ کی خیمہ بستی میں بھگدڑ سے 717 حاجی شہید اور 863 زخمی ہو گئے ہیں ، رمی جمرات کے موقع پر ہونے والے حادثے کے باوجود حاجیوں کی جانب سے شیطان کو کنکریاں مارنے کا سلسلہ جاری ہے.
شہید اور زخمی ہونے والے حجاج کی بڑی تعداد پیرانہ سال مرد و خواتین پر مشتمل ہے جو دم گھٹنے سے بے ہوش ہو کر گرے اور بعد میں پچھے آنے والے حاجیوں کے ریلے کے پیروں تلے کچلے گئے۔
محکمہ شہری دفاع کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حادثہ منیٰ کی 204 شاہراہ پر رونما ہوا۔ 4000 فوجی اور 220 گاڑیاں ریسکیو کے کام میں مصروف رہیں جبکہ زخمیوں کو مکہ کے چار مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا ۔ حادثہ حج کے آخری مناسک بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطان کو کنکریاں مارنے کے موقع پر رونما ہوا جہاں لاکھوں حجاج جمرات کے مقام پر جمع تھے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعرات کو صبح سات بجے حادثے والی سڑک پر موجود سیکیورٹی اہلکار حاجیوں کو تنگ سڑک پر داخل ہونے سے روکتے رہے۔
سعودی عرب کی مرکزی حج کمیٹی کے سربراہ اور مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور سانحہ کی وجوہات جانیں۔ ذرائع نے بتایا کہ افریقی ملکوں سے تعلق رکھنے والے حجاج حادثے کا سبب بنے۔
یہ واقعہ جمرات کے مقام پر شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے صبح ہی سے بڑی تعداد میں حاجیوں کی آمد کے وقت پیش آیا۔ حاجی اس سنت کی ادائی کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کرتے ہیں اور پھر سر کے بال منڈواتے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Solve : *
25 + 4 =


This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close