تازہ ترین

کرین حادثہ عالمی رہنماؤں کی شاہ سلمان سے تعزیت

makkah karain hadsa

گذشتہ روز مسجد الحرام میں ایک کرین کے المناک حادثے اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر پورا عالم اسلام سوگوار ہے۔ کرین حادثے پر عالمی رہ نمائوں اور کئی سربراہان مملکت نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کئی عالمی رہنماؤں نے ٹیلیفون پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے کرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ مصر کے صدر عبدالفتاح_السیسی، بحرینی فرمانروا شاہ عیسیٰ آل خلیفہ، ترک صدر رجب طیب_ایردوآن، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید نے ٹیلیفون پر شاہ سلمان سے کرین حادثے پر تعزیت کی۔

اس کے علاوہ امیر کویت الشیخ صباح احمد الصباح، کویتی ولی عہد الشیخ نواف احمد الجابر الصباح اور وزیراعظم الشیخ جابر المبارک الاحمد الصباح نے الگ الگ برقی پیغامات کے ذریعے شاہ سلمان اور پوری سعودی قوم سے افسوسناک حادثے میں تعزیت کی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز خوفناک آندھی اور طوفان کے باعث مسجد حرام کے زیرتعمیر حصے میں لگی ایک کرین ٹوٹ کر نمازیوں پرآ گری تھی جس کے نتیجےمیں ایک سو سے زائد افراد شہید اور دو سوسے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

٪ s تبصرے

  1. سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز حافظہ اللہ و تمام حجاج کرام و ریڈیو جدہ کے اراکین اور سامعین کرام
    کو اللہ تعالی اپنی حفظ و امان میں رکھے‎‏.‏‎ ‎‏ آمین.
    ہفتے کے روز ریڈیو پاکستان سے نشر ہونے والی خبروں سے حجاج کرام کے المناک واقعہ جو کہ اسلام کے مقدس مقام مسجد حرام میں پیش آیا، کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا. اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ ان شہید ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے. آمین.
    اور اللہ تعالی ان شہداء کے اہل و عیال کو صبر جمیل سے نوازے. آمین.
    اور ان زخمی ہونے والے حجاج کرام کےلئے بھی اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ انہیں صحت و عافیت عطا فرمائے تاکہ وہ مناسب حج احسن طریقے سے ادا کر سکیں. آمین.

    تمام حاضرین، ناضرین اور سامعین کرام سے میری گزارش ہے کہ میرے لئے اللہ تعالی سے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالی مجھے اور میرے اہل خانہ کو حج بیت اللہ کی سعادت نصیب فرمائے. آمین.

    و السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکتہ
    محمد شجاعت الحسن
    چک نمبر 127 ٹی ڈی اے تحصیل و ضلع لیہ پنجاب پاکستان
    00923024868383‏

  2. بسم الله الرحمن الرحيم ﺳﻌﻮﺩﯼ ﻓﺮﻣﺎﻧﺮﻭﺍ ﺧﺎﺩﻡ
    ﺍﻟﺤﺮﻣﯿﻦ ﺍﻟﺸﺮﯾﻔﯿﻦ جناب ﺳﻠﻤﺎﻥ
    ﺑﻦ ﻋﺒﺪﺍﻟﻌﺰﯾز ﺣﺎﻓﻈﮧ ﺍﻟﻠﮧ، ﺗﻤﺎﻡ امام صاحبان، ﺣﺠﺎﺝ ﮐﺮﺍﻡ، ﺭﯾﮉﯾﻮ ﺟﺪﮦ ﮐﮯ ﺍﺭﺍﮐﯿﻦ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﻣﻌﯿﻦ ﮐﺮﺍﻡ
    ﮐﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ کی طرف سے سلامتی ہو. ﺁﻣﯿﻦ.
    ﮨﻔﺘﮯ ﮐﮯ ﺭﻭﺯ ﺭﯾﮉﯾﻮ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ
    ﺳﮯ ﻧﺸﺮ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺧﺒﺮﻭﮞ
    ﺳﮯ ﺣﺠﺎﺝ ﮐﺮﺍﻡ ﮐﮯ ﺍﻟﻤﻨﺎﮎ
    ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺟﻮ ﮐﮧ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﮯ
    ﻣﻘﺪﺱ ﻣﻘﺎﻡ ﻣﺴﺠﺪ ﺣﺮﺍﻡ ﻣﯿﮟ
    ﭘﯿﺶ ﺁﯾﺎ، ﮐﯽ ﺧﺒﺮ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺑﮩﺖ
    ﺩﮐﮫ ﮨﻮﺍ. ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﺳﮯ ﺩﻋﺎ
    ﮔﻮ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻥ ﺷﮩﯿﺪ ﮨﻮﻧﮯ
    ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﻐﻔﺮﺕ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ
    ﺍﻧﮑﮯ ﺩﺭﺟﺎﺕ ﺑﻠﻨﺪ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ
    ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺟﻨﺖ ﺍﻟﻔﺮﺩﻭﺱ ﻣﯿﮟ
    ﺍﻋﻠﯽ ﻣﻘﺎﻡ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ. ﺁﻣﯿﻦ.
    ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﺍﻥ ﺷﮩﺪﺍﺀ ﮐﮯ
    ﺍﮨﻞ ﻭ ﻋﯿﺎﻝ ﮐﻮ ﺻﺒﺮ ﺟﻤﯿﻞ ﺳﮯ
    ﻧﻮﺍﺯﮮ. ﺁﻣﯿﻦ.
    ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﺯﺧﻤﯽ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺣﺠﺎﺝ
    ﮐﺮﺍﻡ ﮐﮯﻟﺌﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ
    ﺳﮯ ﺩﻋﺎ ﮔﻮ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻧﮩﯿﮟ
    ﺻﺤﺖ ﻭ ﻋﺎﻓﯿﺖ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ
    ﺗﺎﮐﮧ ﻭﮦ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﺣﺞ ﺍﺣﺴﻦ
    ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺳﮯ ﺍﺩﺍ ﮐﺮ ﺳﮑﯿﮟ.
    ﺁﻣﯿﻦ.
    سابق صدور جناب الملک فہد بن عبدالعزیزصاحب ، جناب الملک عبداللہ بن عبدالعزیز صاحب اور انکے والدین و عزیز و اقارب اور جناب امام حرمین شریفین اور ریڈیو جدہ کے اراکین جناب عبدالباری انجم صاحب ، جناب طارق علی خان صاحب، جناب نثار رفیع صاحب،اور سامعین جناب عبداللطیف صاحب منڈی احمد آباد اوکاڑہ پاکستان کے عزیز و اقارب ، خصوصا میری والدہ محترمہ، نانی جان اور باقی بزرگان، عزیز و اقارب جو اس دنیا فانی سے کوچ کر چکے ہیں اور خاص طور پر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام انبیاء کرام اور انکے اہل و عیال اور تمام صحابہ کرام اور انکے اہل و عیال، اور پوری امت محمدی کو اللہ تعالی ان سب کی مغفرت فرمائے انکے درجات بلند فرمائے اور اللہ تعالی کے عرش عظیم کے سایہ میں جگہ نصیب ہو. حاﺿﺮﯾﻦ، ﻧﺎﺿﺮﯾﻦ ﺍﻭﺭ
    ﺳﺎﻣﻌﯿﻦ ﮐﺮﺍﻡ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ
    ﮔﺰﺍﺭﺵ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﺍﻟﻠﮧ
    ﺗﻌﺎﻟﯽ ﺳﮯ ﺩﻋﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ
    ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﮨﻞ
    ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻮ ﺣﺞ ﺑﯿﺖ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ
    ﺳﻌﺎﺩﺕ ﻧﺼﯿﺐ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ. ﺁﻣﯿﻦ.
    ﻭ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻋﻠﯿﮑﻢ ﻭﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻭ
    ﺑﺮﮐﺘﮧ
    بصیرت خاتون سائرہ خاتون ﻣﺤﻤﺪ ﺷﺠﺎﻋﺖ ﺍﻟﺤﺴﻦ
    ﭼﮏ ﻧﻤﺒﺮ 127 ﭨﯽ ﮈﯼ ﺍﮮ
    ﺗﺤﺼﯿﻞ ﻭ ﺿﻠﻊ ﻟﯿﮧ ﭘﻨﺠﺎﺏ
    ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ
    00923024868383

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Solve : *
11 + 13 =


This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close